پی ایس بی پاکستان وویمن نیشنل فٹبال ٹیم نے این او سی جاری کر دیا،فٹبال نارملائزیشن کمیٹی کی تاخیر کے باوجود ٹیم کی شرکت ممکن

160

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)نے 7 آفیشلز سمیت 32 کھلاڑیوں پر مشتمل، پاکستان وویمن نیشنل فٹبال ٹیم کو سائوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن، چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے، یہ چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے این او سی کے لئے مروجہ طریقہ کار کی عدم پیروی اور دستاویزات بروقت جمع نہ کرانے کے باوجود پی ایس بی نے ٹیم کی بروقت شرکت کو یقینی بنانے کے لئے این او سی جاری کیا ۔

یہ فیصلہ پاکستان سپورٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کے لیے حمایت کا مظہر ہےاور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کا عکاس ہے۔پی ایس بی ذرائع کے مطابق فٹبال ٹیم کو این او سی کے اجراء کے لیے بارہا یاد دہانی کرائی گئی تھی لیکن پی ایف ایف این سی کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق دستاویزات جمع نہ کروانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔پ

اکستان سپورٹس بورڈ نے اس معاملے میں نارملائزیشن کمیٹی کی عدم پیروی پر بھی اظہارِ افسوس کیا اور آئندہ وقت پر دستاویزات جمع کرانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ پی ایس بی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی کھیلوں کی فیڈریشنز کی حمایت جاری رکھے گا لیکن مقررہ ضوابط کی پاسداری ناگزیر ہے۔