پی ایس بی کاقومی کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا قدم؛ کھلاڑیوں میں82لاکھ کے کیش انعامات، فیڈریشنز کو6کروڑ39 لاکھ کی خصوصی و سالانہ گرانٹس تقسیم

3
Pakistan Sports Board
Pakistan Sports Board

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بدھ کو ایک پروقار تقریب میں ان قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔ مشیرِ وزیراعظم برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور دنیا کے مختلف ممالک میں ملک کا نام روشن کرنے والے 36 کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز تقسیم کیے۔

نمایاں کھلاڑیوں میں نیزہ بازی میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم شامل ہیں، جنہیں 20 لاکھ روپے، جبکہ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو 6 لاکھ روپے دئیے گئے۔ احسن رمضان کو انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ، 5 لاکھ روپے ،محمد آصف کو ایس اے اے آر سی سنوکر میں گولڈ میڈل پر 5 لاکھ روپے ،محمد نسیم اختر کو برانز میڈل پر 1 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔ عبدل محمد خان (U-15 سنگلز) کو 2.5 لاکھ روپے ،عبدل محمد خان اور زنیرا خان (U-15 مکسڈ ڈبلز) کو فی کس ایک لاکھ87ہزار 500 روپے،عبدل محمد خان اور دیگر (U-15 بوائز ڈبلز) کو فی کس 75 ہزار روپے،نور خان، طحہ بلال، ابو ہریرہ، عطاءالمنان، موسیٰ آصف، و دیگر (U-15 ٹیم) کو فی کس 75 ہزار روپے،طحہ بلال و عبدل محمد خان (U-19 ٹیم) کو فی کس 75 ہزار روپےکا چیک دیا گیا۔

عبدالصبور احمد کو (Snowshoeing 400m) — 2.5 لاکھ روپے،عبدالصبور احمد کو (Snowshoeing 200m) — 1 لاکھ روپے، محمد آفاق خان کو (Snowshoeing 100m) — 2.5 لاکھ روپے،محمد معظم اقبال کو (Snowshoeing 800m) — 2.5 لاکھ روپے،منیب الرحمن کو (Cross Country Skiing 50m & 100m) — فی ایونٹ 2.5 لاکھ روپے،عبدالصبور، آفاق، معظم، علی رضا (Relay) — فی کس 1.5 لاکھ روپے، علی رضا — 1.5 لاکھ روپے، مناہل (Snowshoeing 400m) — 2.5 لاکھ روپے،مناہل (Relay) — 1.5 لاکھ روپے،رَوینا قربان (Cross Country Skiing) — 1.5 لاکھ روپے،اقرأ اختر، شاہ گلون حیات، تبسم (Relay) — فی کس 1.5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے۔فیڈریشن چیک تقسیم مرحلہ میں مہمان خصوصی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو 1 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ ،الپائن کلب آف پاکستان کو 21 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ دی گئی،پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ،پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ کے چیک دیئے ۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ خان نے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ،پاکستان جُوڈو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے خصوصی گرانٹ ،پاکستان جو جِتسو فیڈریشن کو 20 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کے چیک فراہم کیے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان کبڈی فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ ،نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کو 20 لاکھ سالانہ، 50 لاکھ خصوصی گرانٹ،پاکستان رگبی یونین کو 11 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ،ونٹر اسپورٹس فیڈریشن پاکستان کو 20 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ دی گئی۔ پی ایس بی کی جانب سے پاکستان سیلنگ فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ،پاکستان اسکواش فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ،پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی سالانہ گرانٹ ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی سالانہ گرانٹ،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ دی گئی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ،پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپےسالانہ گرانٹ ،پاکستان والی بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ ،پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ اور پاکستان ووشو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ دی گئی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ سالانہ اور 3 کروڑ 10 لاکھ روپے خصوصی گرانٹ دی گئی۔