24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایس بی کا فنڈز فراہمی سے انکار،قومی ٹیم ٹین پن ورلڈ...

پی ایس بی کا فنڈز فراہمی سے انکار،قومی ٹیم ٹین پن ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گی، اعجاز الرحمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ نے ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو فنڈر فراہم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد قومی ٹیم ٹین پن بائولنگ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے درخواست کی تھی کہ چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم کو سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں لیکن پاکستان سپورٹس بورڈ نے ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو فنڈز دینے انکار کردیا ہے۔

جس پر پاکستان ٹین پن فیڈریشن، کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ک اس امیگا ایونٹ دنیا بھر سے باؤلرز شرکت کر رہے ہیں اور پاکستان کی بھی اس ایونٹ میں شرکت ہونی چاہئے۔ ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑیوں اورشائقینِ کھیل کی کثیر تعداد نے وزیراعظم شہباز شریف سے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں بھجوانے کی اپیل ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 سے 23 اکتوبر 2025 تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔ چار رکنی قومی ٹیم میں اعجاز الرحمن، محمد حسین، شبیر لشکر اور علیم آغا شامل ہیں۔ احمد شیخانی اور امجد محمود بالترتیب قومی ٹیم کے منیجر اور کوچ ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں