لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پی ایس سی اے ورچوئل بلڈ بینک میں پنجاب بھر سے خون کے حصول کے لیے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے شہری نے ایمرجنسی15پر کال کرکے فوری خون کے حصول کی درخواست کی۔سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک آفیسر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈونر کا انتظام کیا۔
ورچوئل بلڈ بنک آفیسر نے ڈونر کا کانفرنس کال کے ذریعے رابطہ کروا دیا۔ڈونر نے مقررہ وقت پر پہنچ کر خون کا عطیہ کیا۔بروقت خون کے انتظام سے شہری کی زندگی بچ گئی۔انسانیت کی خدمت کیلئے سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک 24/7 مدد اور راہنمائی میں مصروفِ عمل ہے