25.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومقومی خبریںپی ایس ڈی پی،محصولات ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 3188ملین روپے کے فنڈز...

پی ایس ڈی پی،محصولات ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 3188ملین روپے کے فنڈز مختص

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)23-2022 میں محصولات ڈویژن کے 17 جاری اور دو نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 3188.63ملین روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس میں 150 ملین روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔

پی ایس ڈی پی2022-23 کے تحت 17 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 3058.63 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جس میں 150 ملین روپے کی غیر ملکی امداد شامل ہے، دو نئے منصوبوں کیلئے 130 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

جاری منصوبوں کے تحت ایبٹ آباد میں آر ٹی او آفس میں ایڈیشنل آفس بلاک کی تعمیر کیلئے 31.41 ملین روپے، آر ٹی او ساہیوال میں اضافی آفس بلاک کی تعمیر کیلئے 100 ملین روپے، کسٹم کمپلیکس سوست میں مختص سہولیات کی تنصیب کیلئے 150 ملین روپے، گوادر میں ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ کی تعمیر کیلئے 50 ملین روپے، کراچی میں آفس آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی تعمیر 150.88 ملین روپے، اسلام آباد میں علاقائی ٹیکس آفس کے قیام کیلئے 224 ملین روپے،

سرگودھا میں ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کیلئے 150 ملین روپے، کسٹم آفس شکارپور روڈ سکھر میں سٹیٹ ویئر ہائوس کی تعمیر کیلئے 56.153 ملین روپے، گوادر میں زونل آفس اور ٹرانزٹ اکاموڈیشن کیلئے 50 ملین روپے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے علاقائی امپروونگ بارڈر سروسز پراجیکٹ کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کیلئے 1550 ملین روپے، شمالی بلوچستان میں کسٹم چیک پوسٹ اور ویئر ہائوسز کی تعمیر کیلئے 150 ملین روپے، غلام خان بارڈر پر دفاتر اور ٹرانزٹ اکاموڈیشن کیلئے 100 ملین روپے،

اولڈ کسٹم ہائوس کراچی میں ہاسٹل بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 64 ملین روپے، پاکستان ریزیز ریونیو پروگرام کیلئے 50 ملین روپے، پاکستان سنگل ونڈو پروگرام کیلئے 100 ملین روپے، پورٹ قاسم کسٹم کراچی میں آر سی سی فلورنگ اور دیگر سہولیات و تنصیبات کی تعمیر کیلئے 34.050ملین روپے جبکہ کسٹم کلیکٹوریٹ فیصل آباد میں رہائشی سہولیات کیلئے 47.25 ملین روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

نئے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت ریونیو ڈویژن کے دو نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں، ان میں رمک ڈی آئی خان میں کسٹم ہائوس کی تعمیر کیلئے 30 ملین روپے جبکہ لنڈی کوتل میں کسٹم سٹیشن میں ٹرانزٹ اکاموڈیشن کیلئے 100 ملین روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311669

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں