پی ایس ڈی پی، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر 27 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے

61
پی ایس ڈی پی، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر 27 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 23-2022 کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر 27 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران دیامر بھاشا ڈیم (ڈیم پارٹ) کے لئے 20 ارب روپےاور دیامر بھاشا ڈیم (برائے حصول اراضی و آباد کاری) کے لئے7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔