21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومقومی خبریںپی ایس ڈی پی، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے منصوبے کیلئے 9600 ملین...

پی ایس ڈی پی، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے منصوبے کیلئے 9600 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے 3 جاری اور ایک نئے منصوبے کیلئے 9600 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔

جمعہ کو یہاں جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 3 جاری منصوبوں کیلئے 9500 ملین روپے جبکہ ایک نئے منصوبے کیلئے 100 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

- Advertisement -

پانی کے معیار کی مانیٹرنگ اور ایس ڈی جیز 6 رپورٹنگ کی استعداد کار کیلئے 23 ملین روپے ، کلائمنٹ ریزیلنٹ اربن ہیومن سیٹلمنٹس یونٹ کیلئے 19 ملین روپے اور گرین پاکستان پروگرام میں اضافہ کیلئے 9458 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ اسی طرح ایک نئے منصوبے اسلام آباد چڑیا گھر کیلئے 100 ملین روپے کی تجویز دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311661

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں