پی ایس ڈی پی، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک جاری اور تین نئے منصوبوں کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز

60
حج پروازوں کا آغاز 20 مئی سے ہو گا ،21 جون تک جاری رہیں گی،سیکرٹری مذہبی امور

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2022-23ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک جاری اور تین نئے منصوبوں کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

جمعہ کو جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق دربار صاحب کرتارپورہ زیرو پوائنٹ میں پل کی تعمیر کیلئے 31 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، لاہور میں حج کمپلیکس کے منصوبہ کیلئے 10 کروڑ روپے،

اسلام آباد میں قرآن مجید کے شہید اوراق کی ری سائیکلنگ کے پلانٹ کے قیام کیلئے 16 کروڑ 57 لاکھ روپے اور حج کمپلیکس کوئٹہ میں ٹیوب ویل کی تنصیب کیلئے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔