پی ایس ڈی پی، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے 106جاری اور 6نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 13985.204ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

67
پی ایس ڈی پی، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے 106جاری اور 6نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 13985.204ملین روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 23-2022کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے 106جاری اور 6نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 13985.204ملین روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ،106جاری منصوبوں کے لیے 12273.32ملین روپے جبکہ 6 نئے منصوبوں کے لیے 1711.87ملین روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

وزارت ہائوسنگ کے جاری106 منصوبوں میں ضلع بدین میں 45 ترقیاتی سکیمیں، پانیور، ضلع وشوک کے اضلاع میں سولر سٹریٹ لائٹس کے متفرق منصوبہ جات، ضلع جھل مگسی میں واٹر سپلائی کی دو سکیمیں، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ دریائے راوی پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر، ضلع مظفر گڑھ میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر نو، تحصیل تلہ گنگ اور لاوا میں سڑکوں کی بہتری اور تعمیر کے 11 منصوبے، ضلع آواران میں سڑک کی تعمیر، ضلع دکی کے دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر، ضلع چکوال کے لطیفال گائوں میں 20 بستروں کا ہسپتال، ضلع لسبیلہ میں ترقیاتی منصوبہ، پی ڈبلیو کمپلیکس جی نائن ون اسلام آباد میں بحالی کا عمل، ضلع کیچ میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی 38 سکیمیں، پشاور میں نیب کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے،

ضلع چاغی میں سڑکوں کی تعمیر، ضلع آواران میں سڑک کی تعمیر، ضلع دکی میں سڑک کی تعمیر، ضلع وشوک میں سڑک کی تعمیر، ضلع جعفر آباد میں سڑکوں کی تعمیر،خاران روڈ کی تعمیر، ضلع لسبیلہ میں اوور ہیڈ برج کی تعمیر، کوئٹہ میں گرلز کالج کی تعمیر، گوجرانولہ میں سڑکوں کی تعمیر، ضلع چکوال میں ڈڈیال بائی پاس، ضلع گجرات صنعتی زون روڈ، کوئٹہ میں لائبریری کی تعمیر، ضلع بہاولپور میں سڑک اور پلوں کی تعمیر

، ضلع بہاولپور میں 24 ترقیاتی سکیمیں، ضلع شکارپور میں 9 ترقیاتی سکیمیں، سکھر میں نیب کے دفتر کی تعمیر، سی پیک کے ساتھ آئی بی کے دفاتر کی تعمیر(سوست، گوادر، خضدار، تربت، مانسہرہ، گلگت)، ضلع منڈی بہائوالدین میں مختلف ترقیاتی سکیمیں، ضلع چکوال میں 8 ترقیاتی سکیمیں، ضلع منڈی بہائوالدین میں مختلف ترقیاتی سکیمیں، ضلع سرگودھا میں مخلف ترقیاتی سکیمیں، ضلع نوشکی سڑک کی تعمیر، ضلع کیچ میں سڑک کی تعمیر، ضلع نوشکی سے چاغی تک سڑک کی تعمیر،

شیخوپورہ میں 10 ترقیاتی سکمیں، ضلع گجرات -II میں سروس موڑ فلائی اوور اور سڑک کی تعمیر، ضلع بہاولپور میں دو ترقیاتی سکیمیں، ضلع بہاولپور میں 20 ترقیاتی سکیمیں، اوکاڑہ میں ترقیاتی سکیم، لیہ میں ترقیاتی سکیم، جہلم میں ترقیاتی سکیم، اٹک میں ترقیاتی سکیم، ضلع گجرات کی یونین کونسلز میں مختلف انفرا سٹرکچر کی سکیمیں، ضلع چکوال میں 21 سڑکوں کی تعمیر کی سکیمیں، ضلع گجرات-I کی یونین کونسلز میں 60 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں،

وزارت ہائوسنگ کیلئے آئندہ مالی سال میں سرکاری شعبہ کی ترقیاتی سکیموں (پی ایس ڈی پی) کے تحت مجموعی طور پر 6 نئے منصوبوں کیلئے 1711.87 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزارت ہائوسنگ کے نئے منصوبوں میں گوادر میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفاتر اور انیکسی کی تعمیر، ضلع گوجرانولہ میں کوٹ شیخ سے ججوکی تک کارپٹ روڈ کی تعمیر، سائٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کراچی میںسڑکوں کی تعمیر نو اور بحالی، گوجرہ میں ریلوے انڈرپاس کی تعمیر،ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاںمیں سڑک کی تعمیر اور 2018 کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی کے منصوبے شامل ہیں۔