پی ایس ڈی پی، پارلیمانی امور ڈویژن کے ایک جاری منصوبہ کے لیے 2500 ملین روپے مختص

15
PSDP

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2025-26 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں پارلیمانی امور ڈویژن کے ایک جاری منصوبہ کے لیے 2500 ملین روپے مختص کئے گئےہیں ۔

منگل کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے پی ایس ڈی پی کے مطابق پارلیمانی امور ڈویژن کی ایک جاری سکیم ارکان پارلیمنٹ کے لیے اضافی سوئٹس اور ان کے 500 ملازمین کے لیے رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبہ کے لیے 2500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔