پی ایس ڈی پی ، تخفیف غربت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 17 کروڑ50 لاکھ روپے جاری

71

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں تخفیف غربت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 17کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جن میں سے 5کروڑ 47لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 17کروڑ 50لاکھ روپے جاری جبکہ 5کروڑ20 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔