اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2022-23ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت بحری امور کے جاری 8 منصوبوں کیلئے 1101 ملین روپے جبکہ نئی 8 سکیموں کیلئے 2363 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔
جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق وزارت بحری امور کے 8 جاری منصوبوں ایم جی ڈی راڈ پلانٹ گوادر کیلئے 84 ملین روپے، ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 278 ملین روپے، گریون وال بریک واٹر اور ایسٹ بے گوادر کی تعمیر کیلئے 306 ملین روپے، سی پیک سپورٹ یونٹ گوادر پورٹ اتھارٹی میں قائم کرنے کیلئے 22 ملین روپے، پورٹ کنٹرول ٹاور کیلئے 34 ملین روپے، کیپٹل ڈریجنگ برتھنگ ایریا اور ایڈیشنل ٹرمینلز کیلئے 157 ملین روپے، گوادر میں پاک چائنہ ٹیکنیکل و ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کیلئے 71 ملین روپے،
گوادر پورٹ کو مزید مسابقتی بنانے کے سلسلے میں سٹڈی کیلئے 147 ملین روپے جبکہ 8 نئی سکیموں بزنس پارک کورنگی فش ہاربر کے قیام کیلئے 245 ملین روپے، کولڈ سٹوریج اور فریزنگ ٹنلز کے قیام کیلئے 41 ملین روپے، فلوٹنگ جیٹی گوادر فش ہاربر پر انسٹال کرنے کیلئے 265 ملین روپے،
آپشن ہال کی موڈیفیکشن کیلئے 5 ملین روپے، گوادر پورٹ سکیورٹی سسٹم کیلئے 252 ملین روپے، گوادر پورٹ ہائوسنگ کمپلیکس گوادر میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 51 ملین روپے، گوادر پورٹ پر ڈریجنگ مینٹینینس کیلئے ایک ہزار ملین روپے اور غریب ماہی گیروں کو 2 ہزار انجن کی فراہمی کیلئے 500 ملین مختص کئے گئے ہیں۔