30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے ٹارگٹڈ منصوبوں کیلئے...

پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے ٹارگٹڈ منصوبوں کیلئے مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان

- Advertisement -

گلگت۔14مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت محکمہ برقیات کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے ٹارگٹڈ منصوبوں کیلئے مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ناقص منصوبہ بندی اور محکمہ برقیات کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاور کے بیشتر منصوبے التواء کا شکار ہوئے ہیں، محکمے کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے دیئے جانے والے ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ٹارگٹڈ منصوبوں کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سکردو میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ سولر پاور پروجیکٹ کا آغاز سکردو سے کیا جائے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی کہ جو منصوبے ٹھیکیداروں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں ان ٹھیکیداروں کے خلاف بغیر کسی رعایت کے سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے پاور کے زیر التواء بیشتر منصوبے مکمل ہوئے ہیں جن کی وجہ سے سسٹم میں اضافی بجلی شامل ہوئی ہے۔ گزشتہ سال گلگت میں گرمیوں کے موسم میں 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی اس سال محکمے کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری برقیات نے محکمہ برقیات کے ٹارگٹڈ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بگروٹ ہمارن3.2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ اورگیس بالا ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بیرگل پاور پروجیکٹ ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اس منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ چپورسن ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ ،دو میگاواٹ تانگیر پاور پروجیکٹ اور دو میگاواٹ رائیکوٹ مٹھاٹ پاور پروجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ایک میگاواٹ بٹوگاہ پاور پروجیکٹ کی تاخیر پر متعلقہ ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ 16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ کا کام اگست تک مکمل کیا جائے گا جس کے بعد گلگت میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔ 26میگاواٹ شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ ہنزل پاور پروجیکٹ میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کیلئے متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے تحت کام شروع کرنے کے احکامات دیئے تھے جس میں تاخیر کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ کمپنی کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے چیئرمین ریفارمز کمیٹی و ممبر اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں متاثرین 18میگاواٹ پاور پروجیکٹ نلتر کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئی جس کے مطابق 2019 میں صوبائی سیکریٹری وحید شاہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے سفارشات پر عملدرآمد کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متاثرین 18 میگاواٹ نلتر پاو ر پروجیکٹ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منصوبہ شامل کرنے کے احکامات دیئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597123

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں