اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 24-2023 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 6ارب 90کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مطابق ایڈوانس سسٹم فارپاکسٹ کےلئے 34کروڑ روپے،ڈویلپمنٹ آن لائن سیٹلائٹ سروس کےلئے 5کروڑ90لاکھ ،پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم کےلئے 4ار ب50کروڑ سمیت دیگرمنصوبوں کےلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔