- Advertisement -
اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):حکومت نے مظفرآباد مانسہرہ 26 کلومیٹر روڈ کا منصوبہ آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں رکھا ہے جس کے لیے 44 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال (2024-25 )کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں اس روڈ کی تعمیر کے لئے 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس مختص رقم میں 5 ارب 22 کروڑ روپے کا غیر ملکی قرضہ شامل ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476038
- Advertisement -