اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)وفاقی حکومت نے کراچی کی عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے رواں مالی سال 21-2020کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں کابینہ ڈویژن کے نئے آپریشنلائز گرین لائن بی آر ٹی ایس انسٹالیشن منصوبے کے لیے 7950 ملین روپے مختص کیے ہیں۔کابینہ ڈویژن کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی میں عوام کی ڈیمانڈ پر سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے نئی ماحول دوست بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کراچی کی عوام کو مناسب کرائے پر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔وفاقی حکومت نے آپریشنلائز گرین لائن بی آر ٹی ایس انسٹالیشن منصوبے کی بسیں و دیگر سامان کی خریداری کے پہلے مرحلے کے لیے 7950 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ پر10956.160 ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔