اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 2 ارب10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے29کروڑ10لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے6ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 2 ارب 10کروڑروپے جاری جبکہ 29 کروڑ10لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔