پی ایس ڈی پی کے تحت اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب 27کروڑ روپے جاری

77

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ( پی اے ای سی )کے لئے مجموعی طور پر اب تک4 ارب 27کروڑ 3 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے پی اے ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 24 ارب 45 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ کے لئے 3 ارب 60 کروڑ، گلگت انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن انکالوجی کے لئے 14 کروڑ 74 لاکھ، گوجرانوالہ انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن ریڈیو تھراپی کے لئے 14 کروڑ، نیشنل ٹوکومیک فیوژن پروگرام کے لئے 3 کروڑ 39 لاکھ، شناوا یورینیم مائننگ پروگرام کے لئے 18 کروڑ 44 لاکھ، اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری اسلام آباد کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔