پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 21ارب روپے جاری

102
Planning Commission
Planning Commission

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 21ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے12ارب 23کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 35ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 21ارب روپے جاری جبکہ 12ارب 23کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔