اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی ) کے تحت ریلوے ڈویژن 32 جاری منصوبوں اور ایک نئےمنصوبے کیلئے مجموعی طور پر 22 ارب 41 کروڑ50 لاکھ روپے مختص کئے ہیں ۔منگل کو پی ایس ڈی پی کے اعداد وشمار کے مطابق 32 جاری منصوبوں کیلئے 22 ارب 36 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئےہیں ۔
نئی سکیم میں ٹرانس افغان ریل منسلکی (کراچی ۔مزار شریف 677کلو میٹر) تا غیر منظور شدہ منصوبہ شامل کیاگیا ہے ۔ جس کیلئے 5 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ، اس منصوبے کیلئے لاگت کا تخمینہ ایک ارب 40 کروڑ 14 لاکھ روپے لگایا گیاہے۔ جاری منصوبوں میں ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے ، انجن ، بوگیوں کی بحالی و مرمت اور خریداری کے منصوبے شامل ہیں جبکہ نئے روٹس کیلئے مختلف سٹیشن شامل ہیں ۔