اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 1 ارب12کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے12کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے1ارب 12کروڑ روپے جاری جبک12 کروڑ33 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔