اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 12کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 12کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 3ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 12 کروڑ روپے جاری جبکہ 12 کروڑ33 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔