پی ایس ڈی پی کے تحت صوبوں اورسپیشل ایریاز کے ترقیاتی منصوبے کے لئے 253230 ملین روپے مختص

16
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 26 ۔ 2025 کے دوران صوبوں اورسپیشل ایریاز کے ترقیاتی منصوبے کے لئے 253230 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 1590 ملین روپے ،پاک پی ڈبلیو ڈی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 7641 ملین روپے،سندھ میں ترقیاتی پروگرام اور ترقیاتی سکیموں کے لئے 66282ملین روپے ، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی سکیموں کے لئے 545 ملین روپے ، پی ڈبلیو ڈی کے تحت خیبر پختونخوا کے لئے 2063 ملین روپے ، بلوچستان میں جاری ترقیاتی پروگراموں کے لئے 24492 ملین روپے ، بلوچستان میں پی ڈبلیو ڈی کے تحت سکیموں کے لئے 4760 ملین روپے ، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 65444ملین روپے ، سپیشل ایریاز میں آزاد جموں و کشمیر میں جاری سکیموں کے لئے 45000ملین روپے، گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 37000ملین روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔