اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک1 ارب12کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جن میں سے3کروڑ 89 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 3ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے1 ارب12 کروڑ روپے جاری جبکہ3 کروڑ 89 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔