اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 93کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جن میں سے 23کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 3ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 93 کروڑ روپے جاری جبکہ 23 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔