پی ایس ڈی پی کے تحت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے نئے اورجاری منصوبوں کیلئے 12017.280 ملین روپے مختص

156

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2021-22 کے سالانہ بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے نئے اورجاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر12017.280 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے تحت فوڈ سکیورٹی ڈویژن کے 27 جاری منصوبوں کیلئے 8139.66 ملین روپے جبکہ 8 نئے منصوبوں کیلئے 3878.114ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں میں پاکستان میں کپاس کی پائیدار بنیادوں پر پیداوار میں اضافہ کیلئے 113.896 ملین روپے ، کیج کلچرل کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 105.818ملین روپے ، بچھڑا پالنے کے منصوبے کیلئے 129.905 ملین روپے ، ملک میں آلو کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے منصوبے کیلئے 33.170 ملین روپے ، کراچی میں جانوروں سے متعلق لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کیلئے 63.300 ملین روپے ، کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے استعدار کار بڑھانے کے منصوبے کیلئے 277.611 ملین روپے ، بارانی علاقوں میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 700ملین روپے ، پلانٹ بریڈرز رائٹس رجسٹری کے قیام کیلئے 100ملین روپے ، بڑی اور قیمتی فصلوں کی نگرانی کیلئے 35.559 ملین روپے ، نیشنل آئل سیڈ انہانسمنٹ پروگرام کیلئے 280 ملین روپے ، بھیڑ اور بکریوں میں پی آر پی کے کنٹرول کے منصوبے کیلئے 219ملین روپے ، واٹر کورس کے قومی منصوبے کے دوسرے مرحلے کیلئے 3000 ملین روپے ، شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 105ملین روپے ، وزیراعظم کے بچھڑا بچائو پروگرام کیلئے 188.888ملین روپے ، وزیراعظم کے بیک یارڈ پولٹری پروگرام کیلئے 50.073 ملین روپے ، چاولوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کیلئے 527.421 ملین روپے ، گنے کی پیداوار کے اضافہ کے منصوبے کیلئے 107.278ملین روپے ، گندم کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کے لئے 900 ملین روپے ، دالوں کی پیداور میں اضافہ کیلئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے 261.843 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹرائوٹ مچھلی کی افزائش کیلئے 182.018ملین روپے ، سائنوپاک ایگری کلچرل بریڈنگ انووویشن پراجیکٹ کیلئے 88.980 ملین روپے ، عمر کوٹ سندھ میں لائیو سٹاک ریسرچ سسٹم کیلئے 225.786 ملین روپے ، مانیٹرنگ اور ایوولیشن سیل کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 16.280ملین روپے ، کراچی میں سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کیلئے 34.879 ملین روپے ، ایگرو ایکولوجیکل زونز پراجیکٹس کیلئے 33.050ملین روپے ، اینمل کوارنٹائن سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے 29.501 ملین روپے جبکہ خیبرپختونخوا میں پانی کے ذخائر بڑھانے کے منصوبے کیلئے 350 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال 2021-22 کے پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے نئے منصوبوں میں کنزیومر سورسنگ سیڈ ایتھن سٹی سسٹم کے قیام کیلئے 290.500 ملین مختص کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں سیڈ سرٹیفیکیشن سروسز کے قیام کیلئے 17.280ملین روپے ، وزیراعظم کے زرعی شعبہ کے ایمرجنسی پروگرام کے تحت کے پی اور بلوچستان میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کیلئے 200 ملین روپے ، لوکسٹ ایمرجنسی اینڈ فوڈ سکیورٹی پراجیکٹ کیلئے ایک ہزار ملین روپے ، جانوروں کی بیماری کے خاتمہ کے قومی پروگرام کیلئے 840.744 ملین روپے ، ملک میں زیتون کی کاشت کے منصوبوں کیلئے 955.472 ملین روپے ، قومی لیبز کو بین الاقوامی فوڈ سٹینڈرز کے برابر کرنے کے منصوبے کیلئے 324.118 ملین روپے جبکہ سندھ میں سنٹرل کاٹن انسٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔