پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت قانون انصاف کی 9 جاری اور 5 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 991.424 ملین روپے مختص

85

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت قانون انصاف کی 9 جاری اور 5 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 991.424 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )سے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت قانون انصاف کے 9 جاری منصوبوں پر 861.242 ملین روپے خرچ ہوں گے ،جن میں سے 350 ملین روپے کے فنڈز لاہور میں فیڈرل کورٹس کمپلیکس ٹرابیونل کی تعمیر کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعمیرات کیلئے 189.020 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔پشاور میں وفاقی شریعت کورٹ کے کیمپ آفس کی تعمیر کیلئے 133.402 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔فیڈرل کورٹ کمپلیکس اسلام آباد میں قائم عدالتوں کی آٹومیشن کیلئے 20.777 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں،پشاور میں فیڈرل کورٹ کمپلیکس ٹربیونل کی تعمیر کیلئے 86.938 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر4/ G-11 میں سیشن ڈویژن (ایسٹ اینڈ ویسٹ) کی تعمیرات کیلئے 15 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تعمیرات کیلئے 24.800 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ،سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ اپ اسلام آباد اور عدالت عظمی کی صوبائی رجسٹریوں کے مابین ویڈیو لنک رابطے کی سہولت کیلئے 2 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ،وزارت قانون انصاف میں قائم پلانگ اور مانیٹرنگ کے شعبہ کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے 39.305 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے مالی سال 2020۔21 ءکے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت قانون انصاف کے 5 نئے منصوبوں کیلئے 130.182 ملیں روپے مختص کیے گئے ہیں ،جن میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم ڈیٹا سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے 58.326 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مسافر لفٹ کی تنصیب اور سائلین کیلئے ڈیزل جنریٹنگ سیٹ کی سہولت کے آغاز کیلئے 33.858 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ،سپریم کورٹ اسلام سیٹ میں مسافر لفٹ کی تبدیلی کیلئے 17.490 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،جبکہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شمسی توانائی نظام (سولر سسٹم )کی تنصیب کیلئے 11.188 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے (اے ڈی آر )نظام شروع کرنے کیلئے 9.320 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔