پی ایس ڈی پی کے تحت پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 7 ارب 34 کروڑ روپے جاری

105
Ministry of Planning, Development and Reforms
Ministry of Planning, Development and Reforms

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 7 ارب 34کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 89کروڑ 62لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے ایک کھرب 24ارب89 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 7 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری جبکہ 89 کروڑ 62لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔