پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 77کروڑ روپے جاری

33
PSDP

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 77کروڑ 77لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیئے جن میں سے6 کروڑ 50 روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 77کروڑ 77لاکھ روپے جاری جبکہ 6کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔