اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 92 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ،جن میں سے 72کروڑ79 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 3ارب 20 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 92کروڑ روپے جاری جبکہ 72کروڑ 79 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔