پی ایس ڈی پی کے تحت کوئٹہ میں ایکسپو سنٹر کے قیام کےلئے 50 ملین روپے مختص

12
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال26-2025 کےلئے کامرس ڈویژن کے کوئٹہ میں ایکسپو سنٹر کے قیام کےلئے 50 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے مطابق اس منصوبہ کی کل مالیت 4829.761 ملین روپے ہے جس کےلئے 2025 تک 1044.718 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کےلئے پی ایس ڈی پی کے تحت ایکسپو سنٹر کے قیام کےلئے 50 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔