اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 21 ارب 73 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیئے جن میں سے 6ارب 3کروڑ83 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 40ارب 68 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 21 ارب 73کروڑ روپے جاری جبکہ 6 ارب 3کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔