پی ایس ڈی پی کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 36 ارب 66کروڑ روپے جاری

114
Planning Commission
Planning Commission

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 36 ارب 66کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے13ارب 25کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کےلئے 61ارب 11 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے36 ارب 66کروڑ روپے جاری جبکہ 13 ارب 25کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔