پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ 2023 میں (کل) مزید 6میچوں کا فیصلہ ہو گا

107

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ 2023 میں (کل) ہفتہ کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پہلا میچ کے آر ایل اور پی او ایف، دوسرا میچ نیمسو اور پی اے سی اے، تیسرا میچ پاکستان ریلویز اور اے ایس ایم، چوتھا میچ کلاش ملز اور ماشا یونائیٹڈ، پانچواں میچ ایچ ای سی اور واپڈا جبکہ چھٹا میچ پی اے ایف اور ڈبلیو ایس ٹی سی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہمتام نیشنل چیلنج کپ کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔

ہفتہ کو پہلے میچ میں کے آر ایل اور پی او ایف کی ٹیمیں پی او ایف گرائونڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ نیمسو اور پی اے سی اے کے درمیان ایوب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں پاکستان ریلویز اور اے ایس ایم کی ٹیمیں گلزار صادق سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ چوتھا میچ کلاش ملز اور ماشا یونائیٹڈ کے درمیان دہنولا گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پانچویں میچ میں ایچ ای سی اور واپڈا کی ٹیمیں پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ جبکہ چھٹے میچ میں پی اے ایف اور ڈبلیو ایس ٹی سی کی ٹیمیں پی اے ایف گرائونڈ میں پنجہ آزما ہوں گی۔