پی ایف اے کا غیر معیاری گوشت سپلائی کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،ایک ہزارگلومضرِ صحت گوشت تلف

149

سرگودہا۔22دسمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کاسرگودھا میں غیر معیاری گوشت سپلائی کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 1000 کلو مضر ِصحت گوشت تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا نے ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرور کی نگرانی میں خفیہ اطلاعات پر پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی مدد سے جھال چکیاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا تھا۔ گوشت کی دیرپا سٹوریج کیلئے برف کے بلاکس کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ بدبو دار گوشت کی سٹوریج اور فروخت پر ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔اس موقع پر جانچ پڑتال کے دوران گوشت ناقابل ِاستعمال اور انسانی صحت کیلیے نقصان دہ پایا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرور کا مزید کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے۔ غیر قانونی کاروبار یا جعل سازی کی نشاندہی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔