لاہور ۔18 فروری (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد برطانیہ میں دولت مشترکہ انٹرپرائزز اینڈ انوسٹمنٹ کونسل کے زیر اہتمام دولت مشترکہ بزنس فورم 2018ءمیں شرکت کرے گا جو 16 سے 18 اپریل تک دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہو گا۔ یہ بات پی سی ایف کے سربراہ میاں محمدکاشف اشفاق نے اتوار کو جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بانی ممبر ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،یہ انتہائی مناسب وقت ہے کہ ہم ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت اور خاص طور پر یورپی یونین سے برطانوی انخلائ(بریکزٹ) کے بعد ہمیں میسر آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا کامن ویلتھ تجارت اس وقت 19 فیصد ہے جس میں اضافے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، وفدان کی سربراہی میں بزنس فورم میں شرکت کرکے اپنے کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوششیں کرے گا۔