اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور پارلیمنٹیرین کمیشن برائے انسانی حقوق کے اشتراک سےتیارکردہ جرنلسٹ الرٹ ایپ کے بارے میں میڈیا بریفنگ کل( ہفتہ کو) نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد میں ہوگی۔ یہ ایپ کسی بھی غیر یقینی صورتحال، اغواء کی کوشش، حملے ، تعاقب یا کسی حادثے کی صورت میں صحافی کی جانب سے ” پینک” بٹن دباتے ہی متعلقہ علاقے کی یونین
پریس کلب کے ذمہ داران کے علاوہ پی ایف یو جے کی مرکزی قیادت کو بھی مذکورہ صحافی کی لوکیشن سمیت صورتحال بارے آگاہی دے گی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکریٹری آصف بشیر چودھری اور نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی اس ایپ کے بارے میں میڈیا کو بریف کریں گے۔