اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔انتخابات میں حصہ لینے کیلئےملک بھر سے 239 صحافیوں نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں، الیکشن 23 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی اقبال جعفری کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر کی نشست کیلئے12 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جن میں افضل بٹ، ارشد انصاری، فوزیہ شاہد،خالد عیسیٰ کھوکھر،محمد نواز طاہر،محمد ظہیر خان لودھی،مظہر عباس،ندیم جاوید، ناصر زیدی،سعید جہان (لالہ اسد پٹھان)،سلیم اختر ستواور شکیل انجم شامل ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدوار عبدالرحمان( لالہ رحمان) ، انور رضا، ارشد انصاری،ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالہ اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو، سلیم شاہد اور طارق چوہدری مدمقابل ہوں گے۔
فنانس سیکرٹری کیلئے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کرائے ہیں جن میں عامر سجاد سید،عابد عباسی، اہکرعلی شاہ،علی رضا علوی، ایوب جان سرہندی،حامد یٰسین،امداد اللہ بزدار،جے پرکاش مورانی،جاوید اصغر، جاوید فاروقی، جاوید حسین، کامران شیخ، کاشف علی،خالد بنبھان،محمد ظہیر خان لودھی،مخدوم احمد بلال،محمد شاہد چوہدری،محمد شہزاد،مزمل گجر،نصراللہ وسیر،نواز طاہر،سعید جہان (لالہ اسد پٹھان)،شفیق اعوان، سلیم شاہد،سحرش کھوکھر اورشہباز خان شامل ہیں جبکہ 04 نائب صدور کی نشستوں کیلئے 37 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عامر رفیق بٹ،عبدالمجید گل،عبدالرحمان(لالہ رحمان)،اہکرعلی شاہ، ایوب جان سرہندی، اظہر جتوئی،حبیب الرحمان،امداد اللہ بزدار،امتیاز خان فاران،عرفان سعید،جاوید اصغر، جاوید فاروقی، جاوید حسین، کامران شیخ، کاشف علی،خالد بنبھان،خالد عیسیٰ کھوکھر، خورشید عباسی، محمد نواز طاہر،محمد عامر شہزاد، محمدعیسیٰ ،محمد شاہد چوہدری،محمد شہزاد،مزمل گجر،ندیم جاوید، نعیم حنیف،ناصر حسین،ناصر زیدی،نصراللہ وسیر،قمر الزمان بھٹی،رانا شفیق خان پسروری،رؤف مان،سحرش کھوکھر، شفیق اعوان،شہباز خان،یوسف عابد،اورزینب گردیزی شامل ہیں۔
اسی طرح اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی 04 نشستوں کیلئے 35 امیدوار پنجہ آزامائی کرینگے جن میں احقر علی شاہ،حبیب الرحمان،حمزو خان(منصور مانی)ہارون خالد،امداد اللہ بزدار،امتیاز خان فاران،جاوید اصغر، جاوید حسین، جاوید صدیقی،جے پرکاش مورانی، ،کامران شیخ، کاشف علی،خالد بنبھان،خواجہ نصیر، محمد اقبال،محمد نعیم، محمد سعید اختر،محمد شاہد چوہدری، محمد شہزاد،ندیم جاوید،نعیم محبوب،نصراللہ وسیر،نیئر علی، نور الہی بگٹی،قدیر سکندر،راؤ محمدنعیم،رؤف مان،سحرش کھوکھر ، شبیر احمد مغل،شفیق اعوان، شہباز خان،طاہر رشید، عمیر یاسر،وسیم فاروق شاہد اور ظفر ہاشمی شامل ہیں، جبکہ 25 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب83 امیدواروں میں سے کیا جائے گاجن میں عابد عباسی، عامر سجاد سید،عبدالرحمان(لالا رحمان)،عبدالرشید، آفتاب حسین ملک، ،اہکر علی شاہ،اعجاز مقبول،علی رضا علوی، انور رضا، آصف کبیر،ایوب جان سرہندی،بنارس خان،فوزیہ شاہد،حبیب الرحمان،حمزو خان(منصور مانی)،ہارون خالد،احسان الحق،امداد اللہ بزدار،امتیاز خان فاران،جہانگیر منہاس،جے پرکاش مورانی،جاوید اصغر، جاوید حسین، جاوید صدیقی،کامران شیخ،کاشف علی،خالد بنبھان،خالد عیسیٰ کھوکھر،خالد محمود کھکھی،خواجہ نصیر،خورشید عباسی،لیاقت علی مغل،محمد عامر شہزاد،ایم بی سومرو،محمد نواز طاہر،محمد قمرالزماں بھٹی،ایم رؤف خان،ایم ظہیر خان لودھی،مخدوم احمد بلال،مسعود ظفر،مظہر عباس،مظہر خان،میاں صبیح الرحمان،مبارک زیب خان،مدثر خان،محمد عامر شہزاد،محمد اقبال، محمد شہزاد،ندیم جاوید،ندیم سرور، نصیر احمد، ناصر زیدی، نصراللہ وسیر،نوید گلزار، نیئر علی، نذر عباس،پرویز اقبال جٹ،قدیر سکندر،قیصر چوہان،قمر بھٹی، رانا شفیق خان پسروری،راؤ محمد نعیم،رؤف مان، سعید جان(لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو،سلیم شاہد، سالک مجید،سحرش کھوکھر،سحرش قریشی،شبیر احمد مغل،شفیق اعوان،شفقت بھٹہ،شہباز خان،شہزادہ ذوالفقار،شکیلہ جلیل،طاہر محمود،طاہر رشید،طارق چوہدری، وسیم فاروق شاہد،یوسف عابد،ظہیر شہزاد،زینب گردیزی اور ذوالفقار علی(مٹھو) شامل ہیں۔ امیدواران کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 21 فروری ہے۔