پی ایم ایس آسامیوں کیلئے امیدواروں کی عمر کی حد بڑھانے کے معاملہ کووزیراعلیٰ کے نوٹس میں لایا جائے ، ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی

105
Khyber Pakhtunkhwa Assembly
Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور۔ 10 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے پی ایم ایس آسامیوں کیلئے امیدواروں کی عمر کی حد بڑھانے سے متعلق متفقہ قراردادپرعملدرآمد کیلئے معاملہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن مشتاق احمد غنی نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ کے پی،پی ایم ایس امیدواروں کی عمرکی حد کو بڑھانے کیلئے اس ایوان سے ایک متفقہ طورپر قراردادپاس ہوئی تھی ،تاہم پی ایم ایس کی عمر میں اضافہ تاخیر کاشکار ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں نوجوانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے جس سے انکے قیمتی پانچ سال ضائع ہورہے ہیں ،ڈپٹی سپیکرنے معاون خصوصی سہیل آفریدی کوہدایت کی کہ اس مسئلہ کو وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لایاجائے۔