کراچی۔ 30 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,830 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس 6.248 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,678 رہی۔ سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100کے ہوئے جن کی مالیت 2.949 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 971.816 ملین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 963.183 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 436.577 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت405.779 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 306.588 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 71.618 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 67.517 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 40.358 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 20.605 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 7.347 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 7.289 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی31 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31.530 ملین روپے رہی۔