پی ایم ای ایکس میں کموڈٹی انڈیکس 4,230 کی سطح پر بند

71
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی۔ 16 ستمبر (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں کموڈٹی انڈیکس 4,230کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس 5.266 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,447 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.804 بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 681.366 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 551.831 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 401.723 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 259.345 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 244.872 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 149.559 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 60.743 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 59.651 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 27.653 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 19.148 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.646 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںگندم کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11.413 ملین روپے اورکاٹن کی 9 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.406 ملین روپے تھی۔