کراچی۔8 ستمبر(اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں میٹلز،انرجی،کوٹس/فاریکس اورایکوٹی کے 3.657بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد4,258رہی۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.161بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 441.256 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 337.252ملین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 265.681 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 213.236 ملین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 104.441 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 62.712ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 28.487 ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 24.309ملین روپے اورڈی جے کے سودوں کی مالیت 18.737ملین روپے رہی۔