کراچی ۔ 9 اگست (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں منگل کومیٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.467 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 16,017 رہی۔پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2,961 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.709 بلین روپے تھی۔ جبکہ ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.178 بلین روپے، کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.033 بلین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 254.131 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 235.180 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 39.994 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.198 ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 7.121 ملین روپے رہی۔