پی ایم ای ایکس میں 7.626 بلین روپے کے سودے

64
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی۔21 ستمبر(اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ (پی ایم ای ایکس) 5,123کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے7.591 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,791 رہی۔ سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت3.366 بلین روپے رہی جبکہ کاپر کے سودوں کی مالیت 1.217 بلین روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 1.104 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 718.181 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 387.098 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 330.834 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آی¿ خام تیل کے سودوں کی مالیت 260.091 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 82.630 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 63.893 ملین روپے اور ڈی جے کے سودوں کی مالیت 59.591 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 10 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25.149 ملین روپے اور گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9.236 ملین روپے رہی۔