پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,239 کی سطح پر بند

69
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,239 کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.898 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,364 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.512بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.080 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت954.334 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 491.398 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 338.070 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 216.630 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت143.489 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت117.485 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 22.639 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 15.269ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.382 ملین روپے رہی۔