کراچی۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,272کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.968بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,988رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.624بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 769.390 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 639.719ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 576.634ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 422.755 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 339.723 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 226.783ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 163.724 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 110.970 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 40.328 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 29.743ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 16.541 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںکاٹن کی 13 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13.595 ملین روپے تھی۔