اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) ورکنگ جرنلسٹس کی نوکریوں کے تحفظ اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنائے گا۔
اتوار کی رات اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت صحافتی برادری کی بہتری کے اقدامات کے لئے پرعزم ہے، پی ایم ڈی اے پرعملدرآمد سے قبل صحافیوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔