پی اینڈ ڈی پنجاب کا اجلاس، ترقیاتی منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری

97

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 43 ویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں 1 ترقیاتی سکیم کنسٹرکشن آف جبہ ڈیم ڈسٹرکٹ اٹک کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 10 کروڑ روپے منظوری دی گئی ۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔