26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپی این ایس سی گروپ نے چیلنجنگ عالمی اقتصادی ماحول کے باوجود...

پی این ایس سی گروپ نے چیلنجنگ عالمی اقتصادی ماحول کے باوجود مالی سال 2021-22 میں 5ارب 65کروڑ روپے (بعد از ٹیکس) سالانہ خالص منافع حاصل کرلیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) گروپ نے چیلنجنگ عالمی اقتصادی ماحول کے باوجود مالی سال 2021-22 میں 5ارب 65کروڑ روپے (بعد از ٹیکس) سالانہ خالص منافع حاصل کیا ہے جو کہ اب تک کسی بھی سال کا سب سے زیادہ سالانہ خالص منافع ہے ۔

منگل کو پی این ایس سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ سال کارپوریشن کا گروپ منافع 2ارب 26کروڑ40لاکھ روپے رہا تھا جبکہ رواں سال 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں کارپوریشن نے 5ارب 65کروڑ روپے کا تاریخی منافع کمایا۔ اسی طرح مالی سال 2022-21 میں پی این ایس سی (گروپ) کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 42.75 روپے رہی جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 17.14 روپے تھی۔ پی این ایس سی نے 5 روپے فی شیئر (50فیصد) کے منافع کا اعلان کیا ہے، جو اس کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ دیا جانے والا منافع ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ پی این ایس سی گروپ نےمجموعی طور پر 27,714 ملین روپے کا کاروبار حاصل کیا جو پچھلے سال کے اسی دورانئے کے لئے 12,789 ملین روپے تھا۔ آمدنی میں سب سے زیادہ اضافہ مائع کارگو سے ہوا جس میں 10,641 ملین روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس میں کارپوریشن کی ملکیت والے آئل ٹینکرز سے 4,358 ملین روپے کا اضافہ اور غیر ملکی جہازوں سے 6,283 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔

مالی سال 2022کے دوران پی این ایس سی نے بیڑے میں دو آئل ٹینکرز کا اضافہ کیا جس سے بیڑے میں شامل جہازوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔پی این ایس سی نے اپنی کارگو ہینڈلنگ کی گنجائش کو بھی بڑھا کر 10لاکھ 45ہزار 657 میٹرک ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کارپوریشن آنے والے مالی سال میں مزید جہاز خرید کر اپنے بیڑے کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=327174

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں