پی این ایف نیٹ بال کپ 2023 کے جی ایس نے جیت لیا

116
پاکستان ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس

کراچی۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):پی این ایف نیٹ بال کپ 2023 کے جی ایس نے جیت لیا۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی ایس بی کراچی سینٹر میں پی این ایف گرلز اینڈ بوائز نیٹ بال کپ 2023 انڈر 19کے جی ایس گرین نے جیت لیا۔

فائنل میں کے جی ایس وائٹ کو 7-4سے شکست۔ انڈر 19اوپن میں ایلیٹ نے آئی او بی ایم کو 23-18سے ہرادیا۔ انڈر 17میں سٹی پی اے ایف نے فائنل میں کے جی ایس کو 10-8سے مات دے دی۔ انڈر 17میں حبیب گرلز نے کے جی ایس کو 3-2سے ناک آئوٹ کردیا۔ انڈر 15 میں حبیب گرلز نے کے جی ایس کو 9-8سے ہرادیا۔ انڈر 17میں ایس ٹ جوزف کالج نے ایس ٹی جوزف اسکول کو 2-1سے مات دے کر تھرڈ پوزیشن حاصل کرلی۔

تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تربیت فراہم کررہے ہیں۔ تواتر کے ساتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ تقریب میں سید گوہر رضا، محمد ریاض بھی موجود تھے۔ آفیشلز میں شازیہ یوسف، قر العین، قدسیہ راجہ، کریم بانو، ماہین علیم، یاسر، نزاکت خان، ارباز ملک، انور احمد و دیگر بھی موجود تھے۔